Ads

لاہور میں سیکیورٹی کو چکمہ دینے پر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا، سارو گنگولی کا انکشاف

کلکتہ: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 2004 میں دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں سیکیورٹی کو چکمہ دینے پر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا۔

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اپنی سوانح حیات میں لکھا ہے کہ پاکستان کا دورہ 2004 ہمیشہ یاد رہے گا، ہم سیکورٹی کو چکمہ دے کر لاہور کی فوڈ اسٹریٹ پہنچے، سر پر پہنی ٹوپی سے آدھا چہرہ چھپا کر فائیو اسٹار ہوٹل سے نکل گیا تھا تاہم سیکیورٹی کو چکمہ دینے پر سابق صدر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا۔

سارو گنگولی نے سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ہوٹل واپسی پہنچے تو اس وقت کے پاکستانی صدر پرویز مشرف نے انہیں فون کرکے کہا کہ ایسے ایڈونچر نہ کریں تو بہتر ہے، پرویز مشرف نے انہیں سیکورٹی کو بتا کر ہوٹل سے باہر جانے کی ہدایت کی۔ گنگولی نے کتاب میں لکھا ہے کہ گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ میں دکاندار نے پہچان کر ڈنر کے پیسے لینے سے انکار کر دیا جب کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے ہماری کار کا تعاقب بھی کیا۔

The post لاہور میں سیکیورٹی کو چکمہ دینے پر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا، سارو گنگولی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EQFqiM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment