دبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز پاکستان میں ہونےسے اچھی اور کوئی بات نہیں۔
پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کا گلیمر سے بھرپور ایسا ایونٹ بن چکا ہے جس کے سحر میں عام شائقین سے لے کرشوبزستارے تک جکڑے نظر آتے ہیں۔ دبئی میں جاری پی ایس ایل 3 صرف پاکستانی ایونٹ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے بیرون ممالک بھی بڑی کوریج دی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 3 کا ایونٹ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، نیلم منیر، احسن خان، مایا علی، فواد خان، عدنان صدیقی وغیرہ کی شمولیت کے بعد گزشتہ دونوں ایونٹس کے مقابلےمیں زیادہ گلیمرس اوربڑا ایونٹ بن چکا ہے۔
پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر اور پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان سے جب پی ایس ایل کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ اس سے پہلے آپ اس طرح کے کسی ایونٹ کا حصہ بنی ہیں تو انہوں نے کہا نہیں اس سے پہلے میں کبھی اس طرح کے ایونٹ کا حصہ نہیں بنی۔
پاکستانی ایونٹ ہونے کے باوجود پہلےسیزن سے پی ایس ایل دبئی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ برس پی ایس ایل2 فائنل کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی اور اس بار پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے باوجود پی ایس ایل 3 کے زیادہ تر میچز دبئی میں ہورہے ہیں جس کے باعث یہ ایونٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، کیا لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے ماہرہ خان متفق ہیں؟ اس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا ’’پی ایس ایل کے گھر آنے سےاچھی اور کوئی بات نہیں‘‘ اوراس سے بہتر کچھ نہیں کہ ہمارے اسٹیڈیم بھرے رہیں۔ تاہم ماہرہ خان نے کہا دبئی میں بھی پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے، دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین پی ایس ایل ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے دبئی کا رخ کررہے ہیں، میرے نزدیک یہ بہت اچھی بات ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئےپی ایس ایل3 کا حصہ بننے کی اطلاع دی تھی، ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی پشاور زلمی کے سپورٹر اوربرانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
The post پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں، ماہرہ خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oBDEat
0 comments:
Post a Comment