لاہور: ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے غور کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاون میں پارٹی چئیرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت 125 اراکین شریک ہیں۔
مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر کو منتخب کرے گی۔ پارٹی صدر کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عملی طور پر پارٹی كی باگ ڈور سنبھال لی ہے جب کہ آئندہ چند دنوں میں پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف نے ناراض لیگی دھڑوں كو منانے اور پارٹی كے اندر پائی جانے والی اختلافی صورتحال كو كنٹرول كرنے كا بھی عزم كیا ہے۔ اس سلسلے كی پہلی كڑی میں رواں ہفتے ہی شہباز شریف اور چوہدری نثار كی اہم ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف بھرپور اعتماد كے ساتھ سابق وزیر داخلہ کو پارٹی كی اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔
The post پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HOe2jp
0 comments:
Post a Comment