Ads

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

 لاہور: پنجاب اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور نیب میں پلی بارگین کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے تفتیش کی ہے۔ کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی بھی برہم ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار

آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں قرارداد منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: احد چیمہ وہ طوطا جس میں شہباز شریف کی جان، عمران خان

قرارداد میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے اعلی سرکاری افسر کو ہراساں کرکے ماورائے عدالت ان کی کردار کشی کی گئی۔ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور انسانی وقار کے منافی ہیں، نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب قوانین سے پلی بارگین کی شق کو ختم کیا جائے۔

The post پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oukUue
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment