Ads

کراچی شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا ملزم گھر پر تالے لگا کر اہلیہ سمیت فرار

کراچی شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا ملزم گھر پر تالے لگا کر اہلیہ سمیت فرار

کراچی: ملزم عدنان پاشا جوہر موڑ کے قریب صائمہ ڈرائیون میں اپنی رہائش گاہ کو تالے لگا کر اہلیہ سمیت مفرور ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور اپنا نام عدنا پاشا بتاتے ہوئے انتظامیہ کو چیلنج کرتا ہے کہ کسی میں ہمت ہے اسے پکڑ کردکھائے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی خبر وزیرِداخلہ سندھ سہیل انور سیال تک پہنچی اور انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شرقی کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، تاہم شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا نوجوان تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شارع فیصل کراچی میں نوجوان کی کھلے عام فائرنگ

پولیس حکام کا کہنا  ہے کہ ملزم عدنان پاشا کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر، سسرال اور آفس سمیت دیگر متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ پولیس کے مطابق عدنان پاشا جوہر موڑ کے قریب صائمہ ڈرائیون میں رہائش پذیر ہے تاہم چھاپے سے قبل ہی وہ اپنی اہلیہ سمیت فرار ہوچکا تھا، ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ عدنان پاشا ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع عاطف نامی شخص کے رینٹ کار سے گاڑی رجسٹریشن بی جی کے 053 لے کر فرار ہوا اور اس کے موبائل فون کی آخری لوکیشن سپرہائی وے پرآئی۔ ملزم کے برادرِ نسبتی زین سمیت 4 دیگر افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔

The post کراچی شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا ملزم گھر پر تالے لگا کر اہلیہ سمیت فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F4lbxC

via Blogger http://ift.tt/2osmCfu
February 25, 2018 at 12:23AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment