Ads

نواز شریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات، نیب کارروائیوں پر تبادلہ خیال

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی جس میں نیب کی جانب سے پنجاب میں جاری کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور، سینٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛ شہباز شریف سے نیب کی ڈیڑھ گھنٹے تفتیش

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی دوبارہ نااہلی کے بعد خالی ہونے والے پارٹی صدارت کے منصب پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خصوصا پنجاب میں نیب کی کارروائیوں اور سرکاری افسران کی پکڑ دھکڑ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب بیورو کریسی کی ہڑتال ریاست کے خلاف بغاوت ہے، اعتزاز احسن

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔ نیب نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ کو گرفتار کیا جس کے بعد ان کی نشاندہی پر آشیانہ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیب نے گزشتہ ماہ آشیانہ سوسائٹی میں کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی طلب کرکے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔

The post نواز شریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات، نیب کارروائیوں پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BNvkN8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment