Ads

’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر سلمان خان کو 55 کروڑ روپے لوٹانے پڑگئے

ممبئی: سلمان خان کی گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ توقع کے خلاف باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی اور سلمان خان کو فلم کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کبیر خان اور سلمان خان ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ شامل ہیں، جنہوں نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا لہٰذا توقع کی جارہی تھی کہ فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘بھی باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سلمان خان کولگا بڑا دھچکا

سلمان خان کی ٹیوب لائٹ شائقین کو متاثر نہ کرسکی اور باکس آفس پر ناکام ہوگئی۔ فلم نے بھارت میں 110 کروڑاور دنیا بھر میں 200 کروڑ کی کمائی کی تھی جو اندازے سے بہت کم تھی۔ فلم کی ناکامی سے سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا جس پر سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا  لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو اپنی جیب سے 55 کروڑ روپے کی رقم ادا کی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘سلمان خان کی اب تک کی سب سے کم دورانیے کی فلم ہے جو صرف 136 منٹ پر مشتمل تھی۔

The post ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر سلمان خان کو 55 کروڑ روپے لوٹانے پڑگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J6EFAX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment