Ads

5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں، ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد:  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران کہا  5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں۔

نوبل انعام یافتہ قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی تقریباً ساڑھے پانچ سال وطن واپس آئی ہیں، پاکستان واپسی پر انہوں نےشاہد خاقان عباسی سے وزیر اعظم ہاؤس سے ملاقات کی، ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی گئی جہاں ملالہ یوسفزئی خطاب کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم سے ملاقات

تقریب سے خطاب کے دوران ملالہ نے کہا وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ پاکستان میں ہوں، پانچ سال بعد پھر اپنے وطن اپنی مٹی پر قدم رکھے ہیں،  میں زیادہ روتی نہیں ہوں لیکن آج پتہ نہیں کیوں ایساہوا۔ اس وقت 20 سال کی ہوں لیکن میں نے بہت کچھ دیکھ لیا ہے، 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں۔

پاکستان میں تعلیم کےلیے کام کرنا چاہتی ہوں

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم کےلیے کام کرنا چاہتی ہوں، ہمیں بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ  آنے والی نسلیں ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، تعلیم، صحت اورمعیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو ان معاملات پر ایک ہونا چاہیے۔

ملالہ دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، وزیراعظم

اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملالہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہمیں فخر ہے، ہماری بچی جس نے دنیا میں مقام حاصل کیا وہ گھر واپس آئی ہیں، ملالہ دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، ملالہ نے بچوں کی تعلیم کیلئے کوششیں کی ہیں۔ ملالہ جب پاکستان سے گئیں تو بچی تھیں لیکن اب جب واپس آئی ہیں تو تاریخ کی مشہور لڑکی ہیں، ملالہ اب پاکستان کی عام شہری نہیں ہیں، جب ملالہ پاکستان سے گئی تھیں تو پاکستان میں دہشت گردی عروج پرتھی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف ایک مشکل جنگ لڑی، ہم نے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے، دنیا جو مرضی سمجھے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بڑی جنگ لڑی اور آج بھی لڑرہےہیں۔ وزیر اعظم نے ملالہ کا خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ’’ویلکم ہوم ملالہ‘‘۔

The post 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں، ملالہ یوسفزئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J5LjXV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment