Ads

وینزویلا میں تھانے سے فرار کیلئے لگائی گئی آگ سے 68 قیدی ہلاک

وینیزویلا: وینزویلا کے ایک پولیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے 68 قیدی جل کر خاکستر ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے شہر ویلینشیا کے ایک مقامی تھانے سے فرار ہونے کےلیے کچھ قیدیوں نے وہاں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی تاکہ دھوئیں اور ایمرجنسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں آسانی رہے۔ تاہم پولیس نے قیدیوں کو منشتر کرنے کےلیے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں آگ مزید بھڑک اُٹھی اور 68 قیدی ہلاک ہوگئے۔

وینزویلا میں جیلوں کی صورتِ  حال پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں موجود ایک قیدی نے فائر کرکے ایک پولیس افسر کی ٹانگ زخمی کردی جس کے فوراً بعد دوسرے قیدیوں نے لاک اپ میں بچھائے گئے گدوں کو آگ لگادی جو بڑی تیزی سے پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تھانے میں حفاظتی اقدام نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ اگر بروقت امدادی کاموں کا آغاز کیا جاتا تو اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوتا۔

پولیس افسر جیسس سینٹینڈر نے بین الااقوامی میڈیا کو بتایا کہ ان قیدیوں کی اکثریت دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئی جب کہ مظاہرین سے جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تھانے میں آگ لگنے اور مظاہرین کے پُرتشدد ہنگامے کی تحقیقات کررہے ہیں جس کے بعد غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post وینزویلا میں تھانے سے فرار کیلئے لگائی گئی آگ سے 68 قیدی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Gh580G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment