Ads

ٹرمپ نے اپنے معالج کو کابینہ میں شامل کرلیا

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معالج رونی جیکسن کو سابق فوجیوں کی بہبود کے سرکاری محکمے کا سربراہ نامزد کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے نئے سربراہ کے لیے اپنے معالج رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نامزد کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈیوڈ شلکن انجام دے رہے تھے۔ ڈیوڈ شلکن ٹرمپ کابینہ کے واحد رکن باقی بچے تھے جو اوباما کے دور حکومت میں بھی کابینہ کا حصہ تھے۔

امریکی صدر نے کابینہ میں کی گئی اس اہم تبدیلی کا اعلان بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ اپنی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سیکرٹری کی خدمات پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کی بہبود اور ملک کے لیے ڈیوڈ شلکن کی خدمات قابل تعریف رہیں۔ امریکی صدر نے نئے سیکرٹری کے لیے رونی جیکسن کو نامزد کردیا۔

 

واضح رہے ایک ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ پالیسی سے اختلاف رکھنے پر وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، مشیر قومی سلامتی مک ماسٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی اینڈریو مک کیب کو تبدیل کرچکے ہیں، کابینہ کی سطح پر اس اکھاڑ پچھاڑ میں اضافہ ٹرمپ کی معاشی پالیسی کے حوالے سے سخت بیان سامنے آنے کے بعد ہوا۔

The post ٹرمپ نے اپنے معالج کو کابینہ میں شامل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E3q2u4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment