Ads

فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ سے پریشان افراد کیلئے زبردست خبر

فیس بک پر بڑی تعداد میں دوستی کے پیغامات سے پریشان افراد کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی طرح فیس بک انتظامیہ بھی اپنے فیچرز کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف رہتی ہے اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فیچرز میں تبدیلی لانے پر ہر وقت کام کرتی رہتی ہے۔ فیس بک انتظامیہ ان دنوں ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جو فیس بک پر دوستی کے پیغامات بھیجنے سے متعلق ہے۔

فیس بک استعمال کرنے والے تقریباً تمام لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں اور صارفین ایک وقت میں 5000 افراد کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر فیس بک پر دوستوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرجائےتو صارف مزید دوستوں کو اپنی لسٹ میں شامل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی لسٹ میں شامل دوستوں کو فرینڈ لسٹ سے ہٹانا یا’’ان فرینڈ‘‘کرنا پڑتا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی صارف، کسی شخص کی جانب سے بھیجی جانے والی دوستی کی درخواست (فرینڈ ریکویسٹ) کا پیغام 14 دن تک قبول نہ کرے تو اس کا نوٹیفکیشن خودبخود ختم ہوجائے گا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے اُن تمام صارفین کیلئے سہولت پیدا ہوجائے گی جو فیس بک پر بڑی تعداد میں موصول ہونے والی دوستی کی درخواستوں سے پریشان رہتے ہیں۔

ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک اسکرین شاٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوتے وقت اوپر ایک پیغام درج ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ آپ کو بھیجی گئی دوستی کی  درخواست 14 دن میں خودبخود ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ فیس بک کا یہ نیا فیچر ابھی جانچ کے مرحلے پر ہے لہذا عام صارفین کی پہنچ سے دور ہے۔ بعد ازاں اس فیچر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف کرادیا جائے گا۔

The post فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ سے پریشان افراد کیلئے زبردست خبر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2pPSAT1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment