Ads

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا نام بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کررہے ہیں اور جنرل کونسل میں عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹر کرایا جائے گا۔

اس موقع پر سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں دیگر ممبران اورعوام کی جانب سے شمولیت کی امید ہے، ہماری واحد امید جمہوریت ہے جس میں بیک بینچر موجود نہیں، بلوچستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس بیانیے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلوچستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد کریں گے، اختلاف رائے سیاست کا حسن ہے۔

نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی سمیت حکمران جماعت (ن) لیگ کے منحرف اراکین اسمبلی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

The post بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E2IxPu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment