Ads

ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

 اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی سربراہی چھوڑ کر الیکشن کرانے کا چیلنج بھی دیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، خالد مقبول صدیقی اپنی کنوئیر شپ کو چھوڑیں میں بھی چھوڑتا ہوں، دوبارہ انٹرا پارٹی انتخاب کروا لیتے ہیں جس کو کارکن منتخب کریں اسے کنوئیر بنا لیں، میں سمجھتا ہوں کارکنان فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے اختلافات میں مزید شدت آگئی

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کارکنان نے فیصلہ دے دیا، میرے پاس 35 رکنی رابطہ کمیٹی ہے،خالد مقبول کے پاس پرانی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے 23،24 رکن ہیں، یہ حقیقی ٹو بنانے کی تیاری ہے ، اللہ جانتا ہے اس کے پیچھے کون ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے الیکشن کمیشن پارٹی آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا، فروغ نسیم مجھے غلط مشورہ دے رہے تھے، فروغ نسیم اب خالد مقبول صدیقی کو بھی غلط مشورہ دے رہے ہیں۔

The post ایم کیو ایم حقیقی ٹو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oycX7s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment