Ads

کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 25 افراد ہلاک

کابل: افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے وسطی علاقے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکا عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

The post کابل میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 25 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kn9im4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment