Ads

ایس ایس پی تشدد کیس؛ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک موخر

 اسلام آباد: ایس ایس پی تشدد کیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر بریت کی درخواست پر فیصلہ اب 4 مئی کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی، ایس ایس پی تشدد کیس میں عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی موجودگی میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلے کے وقت موجود نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا تاہم اگر 4 مئی کو عمران خان نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

The post ایس ایس پی تشدد کیس؛ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ke4UGb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment