Ads

پشاورکے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

پشاورکے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

پشاور: چڑیا گھرمیں کامن لیپرڈ کی نسل کی مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود مہمان کامن لیپرڈ کی نسل سے ہیں۔ چڑیا گھر پشاور کے ڈائریکٹر محمد علی کے مطابق پشاور چڑیا گھرمیں نئے مہمانوں کی آمد ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، عام طور پر کامن لیپرڈ عموما بیک وقت 3 بچے پیدا کرتے ہیں لیکن چڑیا گھرپشاورمیں کامن لیپرڈ کے چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق اس وقت پشاور چڑیا گھر میں ایک نر کامن لیپرڈ جبکہ چار مادہ کامن لیپرڈز موجود ہیں جن کو ملاکنڈ اور مانسہرہ کے وائلڈ لائف پارک سے پشاور چڑیا گھر کی زینت بنایا گیا ہے۔ لیپرڈ کو اکتوبر میں ملاکنڈ سفاری پارک سے پشاور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا جبکہ تین مادہ بھی چیتے کے ہمراہ پشاور آئیں تھیں۔

The post پشاورکے چڑیا گھرمیں مادہ چیتے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HGmqRA

via Blogger https://ift.tt/2HI6yxN
April 30, 2018 at 01:59AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment