Ads

نایاب پیالہ 5 منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت

بیجنگ: ایک انتہائی نایاب چینی پیالہ نیلامی کے دوران صرف 5 منٹ میں اربوں روپے میں فروخت ہوگیا۔

چین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ  نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔ خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور اس تاریخی پیالے کی 30 ملین ڈالر بولی لگائی یہ رقم پاکستانی روپوں میں ساڑھے 3 ارب بنتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے، اسے خصوصی طور پر چینی امپیرر کنگسی نے 18 ویں صدی میں بنوایا تھا۔ اربوں روپے مالیت کا یہ پیالہ خوشنما رنگوں والے پھولوں اور خوبصورت آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جو کہ قدیم زمانے کے دلکش آرٹ کی یاد دلاتا ہے۔

The post نایاب پیالہ 5 منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2q3VEfh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment