Ads

افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری سے 50 افراد جاں بحق، 150 زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان ایئر فورس کی مدرسے پر بمباری کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی فضائیہ کے طیاروں نے طالبان کے زیر کنٹرول ضلع دشت ارچی میں واقع ایک مدرسے کو بموں سے نشانہ بنایا، فضائی بمباری کے وقت مدرسے میں 200 کے قریب افراد موجود تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے عام شہری تھے۔

دوسری جانب افغان فضائیہ نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی کارروائی کے وقت مدرسے میں طالبان کی کوئٹہ شوریٰ کے رکن ملا بیریانی سمیت کئی دیگر طالبان موجود تھے۔ حکام نے بمباری کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آدھے افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے، روسی وزیر خارجہ

قندوز کی صوبائی کونسل کے ایک رکن مولوی عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ’مولوی گجر‘ نامی مدرسے پر اس حملے کے نتیجے میں 50 سے 60 تک طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل افغان فورسز کی بھاری نفری قندوز صوبے میں افغان طالبان کے زیراثر علاقوں میں تعینات کی گئی تھی جس کے بعد سے طالبان اور سیکورٹی فورسز میں خونریز جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

The post افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری سے 50 افراد جاں بحق، 150 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uJpg6i
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment