Ads

نشہ ملا دودھ پینے سے 8 افراد کی حالت غیر، ہوٹل مالک گرفتار

کراچی: بھینس کالونی میں ہوٹل پرنشہ ملادودھ پینے سے8 افرادکی حالت غیرہوگئی جب کہ پولیس نے ہوٹل مالک کوحراست میں لے لیا۔

سرجانی ٹائون کے علاقے بھینس کالونی میں ہوٹل پرزہریلی چیز پینے سے 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنھیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس پی اورنگی ٹائون عابد علی بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام متاثرہ افراد نے بھینس کالونی کی ہوٹل میں چائے پینے کے بعد دودھ پیا ہے جس کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے، متاثرہ افراد کے پاس سے موبائل فون، رقم اوردیگر اشیا بھی غائب ہیں جس سے شبہ ہے کہ متاثرہ افراد کو کسے نوسر باز نے لوٹنے کے لیے نشہ ملادودھ پلایاجس کے بعدان کی حالت بگڑگئی۔

پولیس نے ہوٹل کے مالک کوحراست لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کے حالت بہتر ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ان کے ساتھ کیا واقعہ رونما ہوا ہے۔

The post نشہ ملا دودھ پینے سے 8 افراد کی حالت غیر، ہوٹل مالک گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GHthJR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment