اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خلاف دائر تینوں ریفرنسز میں نیب کے گواہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف پیش ہوئے۔ نواز شریف نے تینوں ریفرنسز میں نیب کے گواہ اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ریفرنسز میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ہمارا موقف شروع دن سے یہی تھا کہ ایک ریفرنس دائر ہونا چاہیے تھا۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ تینوں ریفرنسز میں ایک جیسے الزامات ہیں، ایک ساتھ ٹرائل مکمل کریں ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بھی واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرائیں ، ہمارا دفاع ظاہر ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کل جلسہ لاہور کا ، مجمع پشاور کا اور ایجنڈا کسی اور کا تھا، نوازشریف
نیب پراسکیوٹر سردار مظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں لندن فلیٹس ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنا چاہتے ہیں، لیکن وکیل صفائی کارروائی کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں، اگر چاہیں تو تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرنے سے ہمارا دفاع متاثر ہوگا، ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مشترکہ گواہوں کا بیان ایک ساتھ قلمبند کیا جائے، نیب پراسیکیوشن نے واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرانے کے بجائے ایون فیلڈ میں تفتیشی افسر کا نام دیدیا۔
احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ وکیل صفائی کی درخواست پر فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا۔
The post نواز شریف کی تینوں ریفرنسز میں واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2w2zuiU
0 comments:
Post a Comment