Ads

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچالیا

کراچی: پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچالیا اور بھارتی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں سے خوش ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی ماہی کی کشتی ’ایس ٹی مارس‘ انجن میں خرابی کے باعث کھلے سمندر میں مشکلات کا شکار تھی تاہم ان کی مدد کو کوئی نہ پہنچا، کشتی میں سوار 12 افراد بھوک پیاس سے نڈھال مدد کے طلب گار تھے، پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا جب کہ ماہی گیروں کو اشیائے خورو نوش کے ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی جس پر بھارتی ماہی گیروں نے اظہارِ تشکر کے طور پر کھلے سمندر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پا ک بحریہ انسانی مدد کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے اور یہ آپریشن اس بات کا بھی غماز ہے کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے۔

The post پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KiGKdn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment