Ads

عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: سینیٹ ہارس ٹریڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے استدعا کی کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا بیان دینے پر وزیراعظم کو طلب کیا جائے، وزیراعظم تمام دستاویزات اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کا بیان واپس نہ لینے پر مارچ کی دھمکی

شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی گئی، وزیراعظم کا بیان تشویش ناک ہے، شاہد خاقان عباسی ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر ایکشن لے کر انہیں طلب کرے اور الزامات کا جائزہ لیا جائے، وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے۔ درخواست کے ساتھ وزیراعظم کے بیان کے خبری تراشے بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں، انہیں ووٹ خرید اس عہدے پر لایا گیا، چیئرمین سینیٹ کا اس طرح انتخاب بےعزتی ہے۔ اس لئے ایسی بےعزتی سے بچیں اور صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔

The post عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uHwbwR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment