Ads

پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں کی بھاری تنخواہوں کا ازخود نوٹس

پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں کی بھاری تنخواہوں کا ازخود نوٹس

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں کو بھاری تنخواہوں کی ادائیگی کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں بھاری تنخواہوں کی ادائیگی کا ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے پی کے ایل آئی کے بجٹ اور بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز اور عملے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پی کے ایل آئی میں ملازمین کے سروس اسٹرکچر کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ پی کے ایل آئی کا سربراہ کون ہے؟۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ ڈاکٹر سعید اختر پی کے ایل آئی کے سربراہ ہیں اور وہ عمرے کی ادائیگی پر گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے ڈاکٹر سعید کی اہلیہ بھی وہاں تعینات کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ شام تک تمام تر تفصیلات میرے گھر پر فراہم کی جائیں، عدالت کے نوٹس میں آیا ہے کہ وہاں پندرہ پندرہ لاکھ روپے پر ڈاکٹروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

این سی اے پرنسپل کی خلاف ضابطہ تقرری

چیف جسٹس نے نیشنل کالج آف آرٹس ( این سی اے) کے پرنسپل مرتضی جعفری کی میرٹ کے برعکس تقرری کا بھی ازخود نوٹس لیتے  ہوئے تفصیلات طلب کرلیں۔ این سی اے کے پروفیسر راؤ دلشاد نے بتایا کہ مرتضی جعفری کے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے باجود ان کی تقرری میں توسیع کی گئی ہے، مرتضی جعفری کی خاطر عمر کی حد بڑھانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

پبلک سیکٹر یونیورسیٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریاں

چیف جسٹس نے پنجاب کی 37 پبلک سیکٹر یونیورسیٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے طریقہ کار پر بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے کہ وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے پنجاب بھر کی جامعات میں یکساں پالیسی کو کیوں نہیں اپنایا گیا۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں بنائی جانے والی جامعات میں جانے کو کوئی تیار نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خود سے کیسے رائے قائم کر لیتے ہیں کہ پسماندہ علاقوں میں کوئی جانے کو تیار نہیں۔

The post پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں کی بھاری تنخواہوں کا ازخود نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HDd8FM

via Blogger https://ift.tt/2jhJHPl
April 29, 2018 at 01:53AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment