Ads

پراسرار قتل کا معمہ حل، بیوی اور بیٹا قاتل نکلے

 کراچی: کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں 7 ماہ قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بیوی کو بیٹے سمیت عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ماں بیٹے کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق مومن آباد کےعلاقے میں گزشتہ سال ستمبر میں یعقوب عرف خانو کا قتل ہوا تھا، قتل کی تفتیش میں ویسٹ زون پولیس ناکام ہوگئی جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کو ذمہ دار سونپی گئی۔

پولیس نے مقتول کی بیوہ سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ تفتیشی پولیس کے مطابق خاتون نے گھریلو ناچاقی پر بیٹے اختر کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کر قتل کیا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔

The post پراسرار قتل کا معمہ حل، بیوی اور بیٹا قاتل نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H1GzBW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment