Ads

کشمیر میں بھارتی مظالم؛ کوہلی بھی شاہد آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے

نئی دلی: مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ نے بھارت میں ہنگامہ مچادیا ہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شاہد آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر جو کچھ بھی کہا وہ اس کی حمایت نہیں کرتے، بحیثیت ایک بھارتی شہری آپ وہ بات کہتے ہیں جو آپ کے ملک وقوم کے مفاد میں ہو، اور میری حمایت ہمیشہ اپنے ملک اورقوم کیلئے ہے۔ اگر کوئی میرے ملک کے خلاف ہے تو میں اسے بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا۔‘‘

کوہلی نے مزید کہا کسی بھی معاملے پر تبصرہ کرنا یا نا کرنا یہ ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے، جب تک کہ اسے اس معاملے کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل نہ ہوں۔ اور کشمیر کے معاملے پر مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم میری ترجیح ہمیشہ میرا ملک ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر بھارتی میڈیا کی آفریدیپر تنقید

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے  بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ مختلف واقعات میں بھارتی فوج اب تک 20 بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کرچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ کرکٹرشاہد آفریدی نے بھی آواز بلند کی اور بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال نہایت پریشان کن ہے، ظالم حکومت اپنے حق خوداداریت اور آزادی کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا گوتم گھمبیر کو کرارا جواب

شاہد آفریدی کے اس بیان نے بھارتی میڈیا میں طوفان مچادیا تھا جب کہ بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پرآفریدی نے گوتم کو جواب دیتے ہوئے بھارتی ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتےہوئےکہا تھا’’ہم سب کی عزت کرتے ہیں، ایک کھلاڑی کی حیثیت سے یہ تصویراس کی مثال ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی آتی ہے تو ہ ایسا سلوک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھی چاہتے ہیں۔‘‘

The post کشمیر میں بھارتی مظالم؛ کوہلی بھی شاہد آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H0IFo2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment