Ads

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج

 اسلام آباد: پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے امریکی سفارت کار کی گاڑی اور ڈرائیور کو فرار کرانے پر ناصرف سافرت خانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ بلکہ زخمی شخص پر بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکر موٹرسائیکل سواروں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، گاڑی امریکی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلا تھا تاہم گاڑی کو روکنے والے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو امریکی سفارتخانے کے  چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے دھکے دیئے اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی سفارتکار کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر

چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی أر میں بیان دیا گیا ہے کہ چیف سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ نے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں پر حملہ کرکے گاڑی اور ڈرائیور کو موقع سے فرار کرنے کی کوشش کی۔ مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی زد میں آنے والے موٹرسائیکل سوار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمے میں امریکی سفارت کار نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی تھی اور اچانک لینڈ کروزر گاڑی کے سامنے آگیا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ حادثے میں دونوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔ امریکی سفارتکار کا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد رات گئے وزارتِ خارجہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو بھی امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

 

The post امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2r9AvzY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment