Ads

نامور بھارتی نیوز اینکر نے خودکشی کرلی

حیدر آباد: بھارتی تیلگو نیوزچینل کی نامور نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت کے تیلگو نیوز چینل وی6 ٹی وی کی معروف نیوز اینکر نےحیدر آباد کےعلاقے کوکت پالے میں پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کو رادھیکا کے بیگ سے ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ شدید پریشانی کاشکار تھیں جس کے باعث وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جارہی ہیں، اس کے پیچھے اور کوئی وجہ نہیں ہے، ’’میرا دماغ میرا دشمن ہے۔‘‘

کوکت پالے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وی پرسنا کمار کا کہنا ہے کہ رادھیکا گزشتہ روز 10 بج کر 40 منٹ پر اپنے گھر آئیں اور اپنی بلڈنگ کی سب سے اوپری منزل پر چڑھ کر چھلانگ لگادی۔ رادھیکا کو سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اورگرنےکے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رادھیکا اور ان کے شوہر کے درمیان 6 ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ رادھیکا کا ایک 14 سالہ بیٹا ہے جو ذہنی طور پر معذور ہے۔

رادھیکا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات اپنی بیٹی کی گھر واپسی کا انتظار کررہے تھے جب انہیں  تقریباً ساڑھے دس بجے گھر کے باہر شور سنائی دیا جب وہ باہر دیکھنے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی نے بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

The post نامور بھارتی نیوز اینکر نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Gtj2gs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment