Ads

پاکستان پرافغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، احسن اقبال

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چند سال قبل دہشت گردی سے متاثر ملک تھا، دہشت گردوں نے پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنارکھا تھا، دہشت گردوں نے پاکستان کے تمام طبقات کو نشانا بنایا، قیام امن کے لیے ہر پاکستان نے اپنا سر دیا، اس جنگ میں 60ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، لیکن آج ہم فخر سے کہہ سے سکتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، آج دنیا کا ہر ادارہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مغربی ایجنسیوں نے اسامہ بن لادن اور دیگر جنگجو پاکستان بھجوائے اور جب افغان جنگ ختم ہوئی تو سب ہاتھ جھاڑ کر چلے گئے، پاکستان آج تک افغان جنگ کے اثرات کو بھگت رہا ہے، پاکستان پر افغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مشرقی تیمور اور سوڈان میں تو مسئلہ نظر آیا لیکن کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں، عالمی برادری کو دہرا معیار چھوڑنا ہو گا ورنہ انتہا پسندی پنپتی رہے گی۔

 

The post پاکستان پرافغان مہاجرین کو مزید رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Gzo336
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment