Ads

حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج

مظفر گڑھ: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا۔

مظفر گڑھ میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حنا ربانی کھراورعمران خان دنیا کے پرکشش سیاستدان

عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔

The post حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HpMT5R
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment