Ads

ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

لاہور: ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کینسر کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مدیحہ کینسر میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مدیحہ گوہر 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1983 میں خواتین کے حقوق کیلئے ’’اجوکا‘‘ تنظیم بنائی جو ایشیا اور یورپ میں خاصی فعال ہے۔ مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں۔ وہ گزشتہ تین سال سے خطرناک کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں تاہم بدھ کی صبح وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

The post ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qYgImN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment