ممبئی: رشی کپور سوشل میڈیا پر اپنی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آتے اور ایسا ہی ایک کام انہوں نے سنجو کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار کیا ہے۔
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ ریلیز ہوگئی ہے اور اس میں رنبیر کپور کی اداکاری کو بھی سراہا جارہا ہے، بیٹے کی مسلسل ناکامیوں کے بعد تعریفیں سن کر رشی کپور بھی پھولے نہیں سمارہے۔ رشی کپور نے 90 کی دہائی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اکشے کمار، سلمان خان، سیف علی خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’سنجو ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘۔
دراصل یہ تصویر اس وقت کی ہے جب عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم قرا دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے بعد سنجے دت کی حمایت میں بالی ووڈ کے کئی اداکار اُٹھ کھڑے ہوئے تھے اور انہوں نے سنجے دت کی حمایت میں مظاہرے بھی کئے تھے۔
رشی کپور نے اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ان چاروں سپر اسٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چاروں اس وقت سے ہی ’’سنجو‘‘ کی تشہیر کررہے تھے۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے ’’سنجو‘‘ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کے لیے رنبیر کپور کو منتخب کرنے پر شدید تنقید کی تھی۔
The post رشی کپور کا ’’سنجو‘‘ کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KAi3ZN
0 comments:
Post a Comment