Ads

کانگو میں پرسرار بیماری سے 12 افراد ہلاک

کانگو: کانگو میں پُر اسرار بیماری کے باعث 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں ایک پرسرار بیماری سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تشخیص نہ ہو پانے والی بیماری میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

پُراسرار بیماری میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کرنے والے معالجین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہیں لیکن خون کے ٹیسٹ کرانے پر مثبت نتیجہ نہیں آتا ہے اور نہ ایبولا وائرس کی ادویات سے بیمار کو افاقہ ہوتا ہے۔

معالجین کا مزید کہنا تھا کہ کونگو میں 24 جولائی کو محکمہ صحت کی جانب سے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس لیے ملتی جلتی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کو ایبولا وائرس سے متاثرہ مرض سمجھ کر علاج کیا گیا لیکن کوئی بھی مریض جانبر نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ اس بیماری کی وجوہات جاننے کی خاطر مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم اب تک طبی ماہرین مرض کی جڑ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے بھی اس سال ایک پراسرار وباء پھیلنے کا امکان ظاہر کیا تھا اور بیماریوں کی نئی فہرست میں ایک بے نام اور پُراسرار بیماری کو جگہ دی گئی تھی۔

The post کانگو میں پرسرار بیماری سے 12 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KdrKwm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment