آک لینڈ: نیوزی لینڈ نے اکتوبر میں دورہ پاکستان سے معذرت کرلی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایونٹس کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے تین ٹی 20 میچز پاکستان میں کھیلنے کی درخواست مسترد کردی۔ اکتوبر میں پی سی بی کی میزبانی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں لیکن ابھی دورہ نہیں کر سکتے، کیونکہ سیکورٹی ماہرین نے پاکستان کے حالات مزید بہتر ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے، ہمیں معلوم ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فیصلے سے مایوسی ہوگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔ پی سی بی نے تین ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی جو نیوزی لینڈ نے مسترد کردی۔
The post نیوزی لینڈ نے ٹی 20 میچز کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LL4met
via Blogger https://ift.tt/2AxCciK
July 31, 2018 at 01:12AM
0 comments:
Post a Comment