کوئٹہ: خضدار کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہداد کوٹ سے خضدار جانے والی مسافر بس ونگو کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجےمیں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث ونگو کے مقام پر الٹ گئی اور موقع پر ہی 5 افراد دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
The post خضدار کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NOFa48
via Blogger https://ift.tt/2LSSvHU
July 28, 2018 at 04:17AM
0 comments:
Post a Comment