کراچی: پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سے بتایا جاتا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی ہوئے 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم عشرت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلر ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی ملی ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
The post کراچی میں 8 افراد کے قتل میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n3Yf77
0 comments:
Post a Comment