ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
گزشتہ روز انسانی اسمگلنگ کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹ کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں کی توجہ معاشرے میں رائج اس سنگین جرم کی طرف دلائی۔
سونم کپور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’انسانی اسمگلنگ نہ صرف ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ انسانی وقار کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انسانی اسمگلنگ کا شکار تقریباً 20 فیصد بچے ہوتے ہیں، جو اس صورتحال کو مزید گمبھیر بناتا ہے۔ ہم سب کو اس دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اس سنگین جرم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘یاد رہے کہ سونم کپور اداکاری کے ساتھ متعدد این جی اوز کے ساتھ وابستہ ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور حال ہی میں راجکمار ہیرانی کی فلم’’سنجو‘‘میں نظرآئی تھیں اور اب وہ اپنے والد کے ساتھ فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘میں کام کرتی نظرآئیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ جوہی چاؤلہ اورراجکمار راؤبھی شامل ہیں۔
The post سونم کپور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بول پڑیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NXntPD
0 comments:
Post a Comment