لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویزالہی کو اسپیکر پنجاب بنانے کی خواہشمند ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرلینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو اس منصب پر لایا جائے۔
مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں بھی مقامی سطح پر اتحاد قائم ہوئے تھے جس کی وجہ سے کئی حلقوں پر دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی پہلے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں فعال کردار ادا کرنےکا اعلان کیا ہے۔
The post پی ٹی آئی قیادت چوہدری پرویزالہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KcZMR3
0 comments:
Post a Comment