اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں ہوئے، امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے گئے، عوام نے آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹر ٹرن آؤٹ 52 فیصد رہا جو گزشتہ انتخابات کی نسبت بہتر تھا، 30 ہزار ملکی غیرملکی مبصرین نے مختلف اوقات میں الیکشن کے عمل کا معائنہ کیا۔
کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ آیا، الیکشن کمیشن ایسےمطالبے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو آئین میں دیئے گئے طریقے پر عمل کریں۔ الیکشن کمیشن تمام کامیاب اور ہارنے والوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انتخابی رائے کو ناصرف تسلیم کریں بلکہ جمہوری عمل کے لیےمثبت کردار ادا کریں۔
The post الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Asff0a
via Blogger https://ift.tt/2AnAujS
July 31, 2018 at 01:47AM
0 comments:
Post a Comment