Ads

پاک فوج نے ہنزہ میں التر چوٹی پر پھنسے غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

ہنزہ: پاک آرمی کے جوانوں نے التر پیک کو سر کرنے والے 3 غیرملکی پیماؤں میں سے 2 کو بچالیا جبکہ ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہنزہ التر چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے ۔ سخت سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث آسٹرین کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیماؤں کو پاک آرمی کے جوانوں نے بچالیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پر پھنسے تین کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا ہے۔ تینوں کوہ پیما التر سر چوٹی پر انیس ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے جن میں سے آسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر ہلاک ہوگیا جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اوربروس نورمنڈ خیریت سے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹرانیس کا کہنا ہے کہ ہنزہ پاک آرمی کے ہیلی کوپٹر نے اْلتر پیک میں پھنسے دو کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے ۔ ہلاک کوہ پیما کی لاش اور دونوں برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔

The post پاک فوج نے ہنزہ میں التر چوٹی پر پھنسے غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tGN9bw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment