Ads

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں رابطہ

 لاہور: تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب میں حکومت سازی کے لیے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد  منگل یا بدھ کو چوہدری پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو مرکز اور پنجاب کی حکومتوں میں اہم نمائندگی دینے کے لیے تیار ہے جس کے تحت مرکز میں ق لیگ کو ایک وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت کاعہدہ دیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ق کو ایک وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب میں بڑے منصب کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق 15 مزید آزاد ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت یقینی ہے جب کہ پروایز الہیٰ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں شامل ہو نگے۔

The post پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ، پی ٹی آئی اور ق لیگ میں رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LZ5xUn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment