Ads

کراچی؛ ہاکس بے کے قریب گٹر سے دو لاشیں برآمد

کراچی: ہاکس بے بینظیر ٹاؤن کے قریب گٹر سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کراچی کے علاقے ہاکس بے بینظیر ٹاؤن کے قریب گٹر سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں ملنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچے اور لاشوں کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی۔

امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک لاش نکال لی گئی ہے جب کہ دوسری نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دونوں لاشیں نکالنے کے بعد انہیں  پہلے ماڑی پور تھانے  منتقل کیاجائے گا اور بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال بھیجا جائے گا۔ جاں بحق دونوں افراد کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر سے ملنے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی لاشوں کے پاس سےایسی کوئی دستاویزات ملی ہیں جس سے ان کی شناخت کی جاسکے۔

The post کراچی؛ ہاکس بے کے قریب گٹر سے دو لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OrSVqn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment