Ads

منی لانڈرنگ کیس؛ فریال تالپورنے ایف آئی اے کےعبوری چالان کوچیلنج کردیا

 کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آرمیں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں، چالان میں فریال تالپور کا کردار واضح نہیں اور الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ انہوں نے کسی سے کمیشن لیا ہو یا کوئی بدعنوانی کی ہو، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرکے کارروائی جاری کی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ فریال تالپورنے ایف آئی اے کےعبوری چالان کوچیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Or2Ooh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment