Ads

تیونس نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو رہا کردیا

تیونس نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو رہا کردیا

تیونس سٹی: تیونس کی عدالت نے اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کو رہا کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو تیونس عدالت نے رہا کر دیا ہے۔ ملزم کو جرمنی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اسامہ بن لادن کے گارڈ کی شناخت کو حفاظتی اقدام کے تحت خفیہ رکھا گیا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے دوران اسے جرمنی میں بھی سمیع اے کے نام سے پکارا جاتا رہا ہے جو کہ فرضی نام بھی ہوسکتا ہے۔

تیونس کے حکومتی ترجمان کے مطابق اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو مشروط رہائی دے دی گئی ہے تاہم انہیں تیونس کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکے گی۔ دوسری جانب جرمنی کے شہر گیلزن کرشن کی مقامی عدالت نے سمیع اے کی ملک بدری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اُسے فورآ واپس لانے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ ملزم کی اہلیہ جرمنی کی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ شخص کو رواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔ تیونس پہنچنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ یہ شخص 1997 سے جرمنی میں مقیم ہے اور جرمن حکومت سے مذکورہ شخص کو ماہانہ بنیادوں پر ویلفیئر کی مد میں 1168 یورو وصول کرتا رہا ہے ۔ اسے پہلی مرتبہ 2005 میں جرمنی میں حراست میں لیا گیا تھا۔

The post تیونس نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو رہا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LtxIOV

via Blogger https://ift.tt/2vkS42f
July 28, 2018 at 06:27AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment