لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی خواہش ہے کہ وہ ضمنی الیکشن لڑکر پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھالیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی تاحال مرکز میں کسی عہدے کے لیے قائل نہ ہوسکے، شاہ محمود قریشی پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ کاسیٹ اپ چاہتے ہیں اور ضمنی الیکشن لڑنے تک پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ کے خواہاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا پارٹی میں اپنا گروپ بھی انہیں ابھی تک مرکز میں کسی اور ذمہ داری کے لیے قائل نہ کرسکا تاہم رضا مندی کی صورت میں شاہ محمود قریشی کو مرکز میں مرضی کی وزارت یا قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی مل سکتی ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان جو بھی حتمی فیصلہ کریں گے انہیں قبول ہوگا۔
The post شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بضد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LJZzdh
0 comments:
Post a Comment