Ads

نواز شریف کے دل اور گردوں کے مزید ٹیسٹ آج کیے جائیں گے

 اسلام آباد: گزشتہ روز پمز اسپتال میں ماہرین قلب کی ٹیم نے نواز شریف کے خون اور یورین کے نمونے لیے تھے تاہم آج دل اور گردوں کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کرنے کے بعد پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم ملک کی سربراہی  میں ماہرین قلب کی ٹیم نے گزشتہ روز طبی معائنہ کیا، خون اور یورین کے نمونے لیے گئے جب کہ دل اور گردوں کے ٹیسٹ آج کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کرنے کے بعد 5 رکنی ٹیم علاج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں، وہ دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثر ہونے سے شدید درد محسوس کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ان کے سمجھانے پر اسپتال منتقل ہوئے، انہیں پمزاسپتال میں نوازشریف تک رسائی حاصل ہوگی۔

دوسری جانب نوازشریف کی 5 رکنی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو گزشتہ رات طبیعت بگڑنے کے ساتھ ہی دل کا دورہ پڑا ہے، ڈاکٹر اعجاز قدیر دل کےعارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں پہلے سے دو اسٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں۔

The post نواز شریف کے دل اور گردوں کے مزید ٹیسٹ آج کیے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NVJm1R
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment