Ads

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈھلان

 کراچی: انتخابات کے بعد پاکستانی روپے کی قدرمیں تبدیلی کی لہر آگئی جاور ڈالر127 سے سیدھا 123 روپے پرآگیا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدرمیں 3 روپے سے زائد کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر127 سے سیدھا 123 روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 122 روپے کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغازپرزبردست تیزی آئی جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح کراس کرگیا۔

ایک موقع پر ڈالر 4 روپے 61 پیسے کم ہوکر 123 روپے 25 پیسے کا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر نے کچھ ریکوری کی اور 124 روپے کی سطح پرپہنچ گیا لیکن روپے نے دوبارہ ڈالرکو 123 روپے کی سطح پرلاکھڑا کیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکے لین دین میں دوروپے کمی دیکھی گئی اورڈالر122 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ماہرمعاشیات نے روپے کی قدر میں اضافے کو معیشت کے لئے خوش آئند قراردیا ہے۔

The post امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد ڈھلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Aoskrk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment