Ads

مسلم لیگ (ق) کا (ن) لیگ کو انکار، تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

 لاہور: مسلم لیگ (ق ) نے رابطوں پر (ن) لیگ کو انکار کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں ںے مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صاف انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چودھری شجاعت کی سربراہی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔

اس ضمن میں (ن) لیگ نے (ق) لیگ کو پنجاب میں مرضی کا عہدہ دینے بھی پیش کش بھی کی تھی تاہم اس کے باوجود آج (ق) لیگ نے ان کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post مسلم لیگ (ق) کا (ن) لیگ کو انکار، تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mSofCk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment