Ads

عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، مولانا فضل الرحمان

 اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق (ن) لیگ سے مذاکرات کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے الیکشن کے نتائج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نتائج پر اعتراضات، تحفظات اور پارلیمان کے بائیکاٹ کے معاملے پر بات چیت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اعلیٰ سطح مذاکرات

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  25 جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی انتخابات کو بدترین دھاندلی زدہ قرار دیا ہے  اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی یکجہتی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہم دھاندلی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں اور انتخابی نتائج پر احتجاج و جدوجہد کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے، مذاکرات کا یہ عمل جاری رہے گا اور مشترکہ نکات پر اتفاق کرکے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

The post عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mNxWlg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment