Ads

عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے، خورشید  شاہ

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک پنکچر نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے ہیں۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی ارینج میرج ہوئی ہے، عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک پنکچر نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے ہیں اور یہ پنکچر عمران خان کے تمام حلقوں میں لگائے گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف چند حلقے کھول لیں، یوسف رضا گیلانی، رسول بخش چانڈیو، فیصل صالح حیات، اعجاز جاکھرانی اور سعد رفیق کے حلقوں میں پنکچر لگائے گئے، یہ حلقے مثال کے طور پر دیے ہیں جب کہ عمران خان کو جتوانے کے لیے 35 سے زائد حلقوں میں جھرلو پھیرا گیا۔

The post عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے، خورشید  شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AmK4mT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment