Ads

ہریتھک روشن اورسوزین خان پھرشادی کرنے جارہے ہیں؟

 ممبئی: ہریتھک روشن اورسوزین خان کو بالی ووڈ کا خوش و خرم جوڑا مانا جاتا تھا اسی لیے دونوں کے درمیان طلاق نے سب کو حیران کردیا تھا  تاہم اب ایک بار پھر دونوں کی دوبارہ شادی کرنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن سوزین خان کے ساتھ 2000 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کے درمیان طلاق 2014 میں ہوئی جس کی اصل وجوہات کیا تھیں یہ توکبھی منظرعام پرنہیں آئیں تاہم دونوں علیحدگی کے بعد اپنے بچوں کے لیے کبھی علیحدہ نہیں ہوئے جہاں ان کا ایک ساتھ آنا جانا، کھانا پینا، سالگرہ منانا عام بات تھی اوروہ اپنے بچوں کے ساتھ ہمیشہ ساتھ ہی نظر آئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سوزین کی ہریتھک سے طلاق کی وجوہات

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان اب ایک بارپھرشادی کی خبریں زیرگردش ہیں۔ دونوں ایک بارپھرایک ساتھ وقت گزاررہے ہیں تاکہ دوبارہ ساتھ رہ سکیں اورجب بھی انہیں بہترلگے گا وہ پھرسے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس سے قبل سوزین خان نے ایک انٹرویوکے دوران اپنی طلاق سے متعلق کہا تھا کہ طلاق کے باوجود ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، ہم ایک ساتھ نہیں رہتے تاہم پھر بھی ہمارے درمیان رابطے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کے حوالے سے ہم اپنے اختلافات ان کے سامنے کبھی نہیں لاتے تاکہ ہمارے بچوں میں عدم تحفظ کا احساس نہ پیدا ہو۔

The post ہریتھک روشن اورسوزین خان پھرشادی کرنے جارہے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K5Yx6t
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment